اراضی کا معاوضہ نہ ملنے کی درخواست،سینئر ممبربورڈ آف ریونیوکو دوبارہ نوٹس

اراضی کا معاوضہ نہ ملنے کی درخواست،سینئر ممبربورڈ آف ریونیوکو دوبارہ نوٹس

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ میں شوکت خانم ہسپتال کے قریب ایکوائر کی گئی اراضی کا 24 سال تک معاوضہ نہ ملنے کی درخواست پرسینئر ممبربورڈ آف ریونیوکو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے اراضی کے معاوضے کا تعین کرنے کے حوالے سے ایوارڈ کا اعلان کرکے 20 جنوری کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔جسٹس محمدخالدمحمودخان کی عدالت میں درخواست گزار ڈاکٹرمحمدرفیق کی جانب سے حفیظ الرحمان چودھری ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیاکہ محکمہ تعمیرات ومواصلات نے ڈاکٹرمحمدرفیق کی شوکت خانم ہسپتال کے قریب اراضی حاصل کی تاہم محکمہ نے زمین ایکوائرکرنے کے 23سال بعدبھی معاوضہ ادانہیں کیا۔ عدالت میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ملک عبدالعزیزاعوان کے سپریم کورٹ کے مصروفیت کی وجہ سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے سینئرممبر بورڈ آف ریونیو کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے ایوارڈ کا اعلان کرکے 20جنوری تک متاثرین کو رقم کی ادائیگی کرکے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اراضی معاوضہ

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...