منشیات فروش خاتون کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

منشیات فروش خاتون کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگارخصوصی )سپریم کورٹ نے منشیات فروش خاتون کی 4 سال قید کی سزا کے خلاف اپیل ازسرنو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے خاتون کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا،مسٹر جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے خاتون روبی کی اپیل پر سماعت کی، خاتون کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خاتون کے جیل میں قید ہونے کی وجہ سے کمسن اور شیر خوار بچوں کی پرورش متاثر ہو رہی ہے ،خاتون کے خلاف منشیات فروشی کا الزام اتنا سنگین نہیں ہے ۔ عدالت نے 2لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض خاتون کو بھی رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

انسانی ہمدردی

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...