جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظور

جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی )سپریم کورٹ نے سرکاری ہسپتال کا جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظور کر لی، مسٹرجسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزم وارث علی کی درخواست پر سماعت کی، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس مقدمے کے مدعی محمد ارشد کے ساتھ درخواست گزار ملزم کی پرانی مقدمہ بازی چلی آ رہی ہے ، اس رنج میں مدعی نے اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروایا ہے، ملزم نے کسی سرکاری ہسپتال کا میڈیکل سرٹیفکیٹ نہیں بنایا۔عدالت نے پراسکیوٹر کے دلائل مسترد کرتے ہوئے ملزم کی ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی ۔
درخواست منظور

مزید :

صفحہ آخر -