پائلٹ عصمت محمود کی درخواست ضمانت پر وکلا ء سے مزید دلائل طلب

پائلٹ عصمت محمود کی درخواست ضمانت پر وکلا ء سے مزید دلائل طلب

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ طور پر شراب پی کر شاہین ایئر لائن کا طیارہ اڑانے والے پائلٹ عصمت محمود کی درخواست ضمانت پر وکلا ء سے مزید دلائل طلب کر لئے، جسٹس مظہر اقبال سدھو کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزم عصمت محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت ، ملزم کے وکلاء نے مزید دلائل دینے کے لئے مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے مزید سماعت 18جنوری تک ملتوی کر دی، عصمت محمود نے درخواست ضمانت میں موقف اختیار کر رکھا ہے کہ اس پر شراب پی کر طیارہ اڑانے کا الزام بے بنیاد ہے بلکہ اس نے تو اپنی جان پر کھیل کر طیارے میں سوار درجنوں مسافروں کی جانیں بچائی ہیں مگر پھر بھی پولیس نے اس گرفتار کر رکھا ہے۔

دلائل طلب

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...