گورنر پنجاب سے ریئر ایڈمرل امجد خان نیازی کی ملاقات

گورنر پنجاب سے ریئر ایڈمرل امجد خان نیازی کی ملاقات

لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ریئر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی ۔ملاقات میں اہم قومی اموراور صوبے کے مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک سے انتہا پسندی کا خاتمہ ، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی بیخ کنی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا ضرب عضب آپریشن نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور آج ہم پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ملک میں زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی وعسکری قیادت اور تمام ادارے دہشت گردی سمیت تمام چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے متفق ہیں جوایک خوش آئند پہلو ہے۔ریئر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ ملک کو درپیش موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو مل کر چلنا ہو گا۔ملک کی سلامتی اور امن کے لئے فوج، پولیس اور دیگر اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

گورنر پنجاب

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...