شیرا کوٹ ،تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا

شیرا کوٹ ،تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا

لاہور(وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ شیرا کوٹ میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بند روڈ تاج کمپنی کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے 50سالہ الیاس موقع پر دم توڑ گیا۔ ایدھی ایمبولنس کی گاڑی نے میت کو ہسپتال میں منتقل کیا۔ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرا ر ہوگیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی