صوبائی دارالحکومت میں دو افراد پرُ اسرار طور پر جاں بحق ہو گئے

صوبائی دارالحکومت میں دو افراد پرُ اسرار طور پر جاں بحق ہو گئے

لاہور(وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت میں دو افراد پرُ اسرار طور پر جاں بحق ہو گئے ،پولیس نے دونوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔پولیس کے مطابق 40سالہ عبید اللہ حیدر آباد کا رہائشی تھا ،شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں بھٹہ چوک پر اپنے سسرالیوں سے ملنے کے لئے آیا تھا۔ رات گئے رکشہ میں سوار ہو کر بس سٹینڈ کی جانب جا رہاتھا کہ اس کی رکشہ میں حالت خراب ہو گئی اور وہ جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے حالات کو مشکوک جانتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔دوسرے واقعہ میں مزنگ کے علاقہ میں میا نی صا حب قبر ستا ن کے قر یب سے65سا لہ نامعلوم شخص کی نعش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی،پولیس کے مطابق متوفی حلیے سے نشئی معلوم ہوتا ہے شبہ ہے کہ اس کی موت نشے کی زیادتی سے ہوئی ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ اورورثا کی شناخت کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : علاقائی