شمالی چھاؤنی، دو گروپوں کے مابین تصادم ، ایک شخص زخمی ہو گیا

شمالی چھاؤنی، دو گروپوں کے مابین تصادم ، ایک شخص زخمی ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار) شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں دو گروپوں کے مابین تصادم میں ایک شخص زخمی ہو گیا ،ریسکیو ٹیم نے زخمی کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جبکہ پولیس نے اس حوالے سے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق زمین کے تنازع پر شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں محمد الیاس اور سلیمان گروپ کے مابین تصادم ہوا جس میں فائرنگ کے تبادلہ میں 24سالہ زوہیب کی ٹانگ میں گولی لگ گئی اور وہ شدید زخمی ہو گیا ۔ریسکیو ٹیم نے زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -