ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کارروائی جاری ہے،سی ٹی او

ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کارروائی جاری ہے،سی ٹی ...

لا ہور (خبر نگا ر )چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس ٹریفک کے بہاؤ اور شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا ر ہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دوران سفر ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھر پور کارروائی جاری ہے جبکہ اس سلسلے میں لوگوں میں اسکی افادیت کے حوالے سے شعور بھی اجاگر کیا جا رہا ہے ۔سی ٹی او نے کہا کہ رواں ما ہ میں ابتک 3970افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے۔طیب حفیظ چیمہ نے ایس پیز، ڈی ایس پیزکو ہدایت کی کہ ہیلمٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کیا جائے اور کارروائی کی رپورٹ باقاعدگی سے ارسال کریں،کوتاہی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔چیف ٹریفک آفیسر کی ہدایت پر ایس پی سٹی اور ایس پی صدر نے اپنے اپنے علاقوں میں ہیلمٹ کی افادیت بارے شعور بیداری مہم کا آغاز کیا جبکہ وارڈنزکو بھی ہدایت کی گئی کہ لوگوں کو ایجوکیٹ کرنے کے ساتھ بلا امتیاز کارروائی بھی جاری رکھیں۔ سی ٹی او نے کہاکہ ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنانے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے تاہم وارڈنز شہریوں سے نرم رویہ رکھتے ہوئے ڈیوٹی سرانجام دیں،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہرگز کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...