شیخوپورہ:مختلف واقعات میں3افرادجان کی بازی ہارگئے

شیخوپورہ:مختلف واقعات میں3افرادجان کی بازی ہارگئے

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)گردونواح میں مختلف واقعات کے نتیجہ میں3افراد جان کی بازی ہارگئے،تھانہ صدر کے علاقہ گوجرانوالہ روڈ کی آبادی منجانوالہ میں گھریلوں جھگڑا کی بناء پر 26سالہ نوجوان عثمان منج نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی ،بتایا گیا ہے کہ نوجوان عثمان منج نے گھریلوں جھگڑے کی بنا پر اپنی کنپٹی پر پسٹل رکھ کر خود کو گولی مار لی جسکو تشویشناک حالت کی بناء پر ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایمرجنسی میں منتقل کیا جہاں پر وہ زیادہ خون بہہ جانے کے بعد جان کی بازی ہار گیا پولیس ذرائع کے مطابق ہم مختلف پہلوؤں سے واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں کہ مذکورہ واقعہ خود کشی کا ہے یا پھر کوئی شاخسانہ ہے، گاؤں گجیانہ بھٹیاں میں ایک زمیندار کے 20 سالہ ملازم حسن نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی ،علاوہ ازیں تھانہ ہاوسنگ کالونی کے علاقہ ہیڈ روڈ پر ایلیٹ کی گاڑی تلے آکر ہلاک ہونے والے فاروق آباد کے رہایشی وارث علی کا 40سالہ برادر نسبتی زاہد لاہور کے ہسپتال میں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوے جاں بحق ہوگیا۔

جبکہ زخمی ہونے والے تیسرے نوجوان کی حالت بھی تشویشناک بیان کی جاتی ہے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...