جرائم پیشہ عناصرکاخاتمہ اور امن وامان کی فراہمی پہلی ترجیح ہے: ناصر چٹھہ

جرائم پیشہ عناصرکاخاتمہ اور امن وامان کی فراہمی پہلی ترجیح ہے: ناصر چٹھہ

لاہور( کرائم رپورٹر ) جرائم پیشہ افراد یا تو ناجائز فروشی چھوڑ دیں یا پھر میرے علاقہ سے کہیں اور چلے جائیں جرائم پر کنٹرول ہی میری پہلی ترجیح ہے یہ بات ایس ایچ او چوہنگ ناصر چٹھہ نے مقامی نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ چوہنگ کے علاقہ میں بہت لوگ کرپشن اور ناجائز فروشی سے وابستہ تھے جنہیں فی الفورپکڑا اور ان کے خلا ف مقدمات درج کروا کر انہیں پابند سلاسل کر دیا گیا ایس ایچ او ناصر چٹھہ نے بتایا کہ میرے دروازے ہر سائل کے لئے کھلے ہیں جو بھی میرے تھانہ میں آئے گا اسے انصاف ملے گا کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی جرائم پیشہ افراد سن لیں کہ اگروہ لوگ اپنا گھناؤنے کاموں سے باز نہ آئے تو پھر ان کا ٹھکانہ جیل ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...