پنجاب ،526 ٹریفک حادثات میں 11 افراد جاں بحق 379 شدید زخمی ہو گئے

پنجاب ،526 ٹریفک حادثات میں 11 افراد جاں بحق 379 شدید زخمی ہو گئے

لاہور(وقائع نگار)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز526ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں379 افرادشدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا جبکہ183افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران11افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 228 ڈرائیور،21کم عمرڈرائیور،258مسافراور87پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 128ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت116 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد38حادثات میں43 متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان 33 حادثات میں 32متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل573متاثرین میں 472مرد اور 101خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں381موٹر سائیکلز،79آٹو رکشے،59موٹر کاریں،50مسافربسیں ،22ٹرک اور42دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی