2015 ء میں لاہور پولیس نے937 گینگز کے2312 ملزموں کو گرفتار کیا
لا ہور (خبر نگا ر ) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے کہا ہے کہ لاہور پولیس آپریشن ونگ نے سال 2015کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے937گینگز کے2312ملزمان کو گرفتار کیا اوران کے خلاف مختلف نوعیت کے2656مقدمات ٹریس ہوئے۔ ان گینگزکی برآمدگی 15کروڑ روپے سے زائد ہے۔اسی طرح سال 2015میں مجموعی طور پر5742اشتہاری اور 13530عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی زیرِ قیادت لاہور پولیس آپریشن ونگ نے شہر میں امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اورجرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کیئے جس پر تمام ڈویژنز میں قانون شکن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی گئی اور مجموعی طور پرسال 2015 کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے937گینگز کا قلع قمع کرتے ہوئے2312کارندوں کو گرفتار کیاجبکہ ان کیخلاف2656مقدمات ٹریس ہوئے اور5742اشتہاری ملزمان جن میں Aکیٹیگری کے1118،Bکیٹیگری کے 3904اور13530عدالتی مفروران، Aکیٹیگری کے354 اور Bکیٹیگری کے12055شامل ہیں کو گرفتار کیا گیا۔اسی دوران ناجائزاسلحہ کے5048مقدمات درج ہوئے جن میں5073ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے90کلاشنکوف ،291رائفلیں،434بندوقیں،4196ریوالورز وپسٹلز،08 کاربین،66خنجر/چھری اور107694گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ منشیات کے6362مقدمات درج ہوئے جن میں6462ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے558کلو954 گرام ہیروئن،1849کلو11گرام چرس، 30 کلو 843گرام افیون اور45795شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔اسی طرح قماربازی کے1277مقدمات درج ہوئے جن میں7233 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے جوئے پر لگائی گئی92لاکھ14 ہزار سے زائد رقم برآمد ہوئی، قحبہ خانے کے 365مقدمات درج ہوئے جن میں1429ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔اسی طرح سال 2015میں خصوصی مہم کے دوران ون ویلنگ ،پتنگ بازی ،ہوائی فائرنگ ، گداگری، پرائس کنٹرول، میرج ایکٹ اورفارنرایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 10538 ملزمان کے خلاف7001مقدمات رجسٹرڈ کیے گئے ۔