جناح ہسپتال دادا کے قتل کا بدلہ ،ملزم نے زیر علاج قاتل پر فائرنگ کر دی

جناح ہسپتال دادا کے قتل کا بدلہ ،ملزم نے زیر علاج قاتل پر فائرنگ کر دی

 لا ہور (خبر نگا ر ) دادا کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے پوتے نے ہسپتال میں زیر علاج ملزم پر اند ھا د ھند فائرنگ کردی،ملزم موقع پر گرفتار کرلیاگیا۔سیکو رٹی پر مامو ر اہلکا رو ں نے ملزم کو حرا ست میں لے کر پو لیس کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق چندروزقبل گرفتار ہونے والا قتل کے مقدمات میں ملوث ملزم اظہر جناح ہسپتال میں زیرعلاج تھا۔ حارث نامی شخص نے ایمرجنسی میں گھس کر اظہرپر فائرنگ کردی۔ جس سے وہ شد ید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق اظہر اور حارث کے درمیان ذاتی دشمنی کا معاملہ ہے، جس کابدلہ لینے کیلئے حارث نے ملزم پر فائرنگ کی۔ سکیورٹی گارڈز نے فائرنگ کر نے والے نوجوان کو دبوچ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ واقعہ کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ہسپتال میں سکیورٹی کے ناقص انتظامات پراحتجاج کیا۔مظا ہر ین کا کہنا تھا کے اس سے قبل بھی ایمر جنسی میں تین واقعا ت ہو چکے ہیں لیکن انتظا میہ اور پو لیس کو ئی کا رروا ئی نہیں کر ر ہی ،جناح ہسپتال ایمرجنسی کے اندر مسلح شخص کا داخل ہونا سکیورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان ہے۔

تین کالم پٹیاں

مزید : علاقائی