ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

لاہور(وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا ۔بتا یا گیا ہے کہ شا ہد رہ میں عظیم کے گھر سے 5 ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے3لاکھ 50ہزار کی نقدی زیورات اورکا ہنہ کے علا قہ میں خا لق حسین کے گھرسے 4ڈاکو خو اتین کو یرغمال بنا کر 2لا کھ 75ہزارلوٹ کرفرار ہو گئے، ما ڈل ٹا ؤ ن میں شیخ عثما ن بشیر کے گھر سے نا معلو م چو ر تا لہ تو ڑ کر سے 5 لاکھ مالیت کی نقد ی اور زیو رات لے گئے۔ گجر پو رہ میں مر زا فر حا ن سے چار ڈاکو دو لاکھ،مغلپو رہ میں افضل سے 2 لاکھ ،ڈیفنس بی کے علا قہ میں حسن مصطفےٰ کی فیملی سے چار لاکھ کی نقدی وزیورات لوٹ لئے گئے۔ملت پا رک میں طا ہر کی فیملی سے2 لاکھ 90ہزارکی نقد ی چھینی گئی۔اقبال ٹاؤن میں شہبا ز کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ ،ہر بنس پو رہ میں رفیق اور اسکی فیملی سے 50ہزارکی نقد ی،گلشن راوی میں جہا نز یب بلا ک سے امجد سے 60ہزار،مصطفی ٹاؤن میں حنیف سے ڈیڑھ لاکھ کی نقد ی،چو ہنگ کے علا قہ میں زوہیب کی فیملی سے 36ہزارکی نقد ی،کو ٹ لکھپت میں اعظم جٹ سے سوا لاکھ،اچھرہ میں ند یم شر یف بٹ سے 40ہزار،گلبر گ میں مشتاق سے 50ہزار کی نقدی وزیورات اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا ۔علاوہ ازیں مصطفی ٹاؤن میں عر فا ن کی گاڑی اور کا ہنہ میں محمود ، باٹا پور سے امتیاز ،ڈیفنس بی میں فاروق ،فیکٹری ایریا میں ابرار ،قلعہ گجر سنگھ میں طارق ،مغل پورہ میں سلمان ،مزنگ میں ذوہیب ،شاہدرہ میں عابد ،نشتر کالونی میں ساجد ،اسلام پورہ میں ارشد ،شاد باغ میں عدنان ،نواں کوٹ میں نبیل ،مسلم ٹاؤن میں ماجد ،ٹاؤن شپ میں اعجاز ،سبز ہ زار میں اسلام دین ، شاد مان میں حسن کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...