جناح ہسپتال سے بچہ اغوا کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا

جناح ہسپتال سے بچہ اغوا کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا
 جناح ہسپتال سے بچہ اغوا کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(وقائع نگار) جناح ہسپتال سے بچہ اغوا کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا، اولاد نہ ہونے کے باعث جناح ہسپتال سے بچہ اغوا کیا لیکن پکڑے جانے کے خوف سے چھوڑ کر فرار ہو گئے ملزمان کا بیان ۔پولیس کے مطابق پیر کے روز شیراکوٹ کے رہائشی اسلم کے بیٹے فہد کو جناح ہسپتال سے اغوا کر لیا گیا ۔ منگل کی صبح نامعلو م شخص فہد کو ہسپتال کے پاس ہی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پتہ چلایا تو اغواکار خرم اور اْس کی اہلیہ نکلے۔پولیس کے مطابق مغل پورہ کے رہائشی خرم اور اس کی اہلیہ کے ہاں بچے کی پیدائش نہ ہونے کی بنا پر انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ میڈیا میں خبریں آنے کے بعد میاں بیوی ڈر گئے اور بچے کو ہسپتال کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ بعد ازاں ان کو ٹریس کر لیا گیا اور گزشتہ روز گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی