پبی ،خانہ بدوشوں کی آڑ میں پولیو ٹیموں پرحملہ کرنیوالا گروہ گرفتار

پبی ،خانہ بدوشوں کی آڑ میں پولیو ٹیموں پرحملہ کرنیوالا گروہ گرفتار

پبی ( نما ئندہ پاکستان)آکوڑہ خٹک خانہ بدوشوں کی شکل میں پولیو ٹیموں پر حملہ کرنے والے منصوبہ ساز 3رکنی گروہ حملہ سے قبل ہی دہر لیا گیا۔ملزمان کے قبضہ ایک کلاشنکوف،چار پستول،120کارتوس برآمد کر لیے گیے ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ مذید انکشافا ت متوقع ہیں تفصیلات کے مطابق۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر واحد محمود کو معتبر ذرائع سے اطلاع ملی کہ اکوڑہ خٹک میں خانہ بدوشوں کی صورت میں پولیو مہم کے سٹاف پر حملہ کرسکتے ہیں ۔اطلاع پر فوری طور پر DSPاکوڑہ سرکل کامران خان کی سربرائی میں SHOخادمیں خان ،SIدل آرام پرمشتمل سرچ ٹیم تشکیل دیکرعلاقہ میں کاروائی کا آغاز کردیا ۔میرہ اکوڑہ کے علاقہ عقیل آباد میں خانہ بدوش کی تلاشی لی گئی ۔تلاشی کے دوران ایک کلاشنکوف،4پستول،120کارتوس برآمد کر لیے گیے۔ملزمان غمے،عباس،کپتان پسران مادوکے سکنہ افغانستان گرفتار کیے گیے۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔انکشافات متوقع ہیں

مزید : پشاورصفحہ اول