پنجاب اسمبلی،حکومت اوراپوزیشن میں اراکین کی تنخواہیں بڑھانے پر خاموش اتفاق

پنجاب اسمبلی،حکومت اوراپوزیشن میں اراکین کی تنخواہیں بڑھانے پر خاموش اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت اور اپوزیشن میں خاموش معاہدے کے نتیجے میں وزیر اعلیٰ، سپیکر، ڈپٹی سپیکر، وزراء اور ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر اتفاق ہو گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کیلئے سمری ارسال کر دی گئی، پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں بل منظور کرا لیا جائے گا۔تجویز کردہ سمری کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی تنخواہ 39000 سے بڑھا کر 120000 کرنے، مہمان داری الاؤنس 20000 سے بڑھا کر 40000 کرنے جبکہ وزیر اعلیٰ کا ہاؤس رینٹ الاؤنس 25000 سے 50000 کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 37000 سے بڑھا کر 110000 کرنے، مہمان داری الاؤنس 12000 سے بڑھا کر 24000 کرنے، ہاؤس رینٹ الاؤنس 25000 سے بڑھا کر 50000 کرنے اور ٹی اے الاؤنس 5 روپے سے بڑھا کر 15روپے فی کلو میٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ پینتیس ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ پانچ ہزار، مہمانداری الاؤنس دس سے بڑھا کر بیس ہزار اور ہاؤس رینٹ الاؤنس بیس ہزار سے بڑھا کر چالیس ہزار کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ وزراء کی تنخواہ پینتیس سے بڑھا کر ایک لاکھ پانچ ہزار روپے، مہمان داری الاؤنس دس سے بڑھا کر بیس ہزار، ڈیلی الاؤنس ایک سے بڑھا کر دو ہزار کرنے کی تجویز دی گئی ہے، رینٹ ہاؤس الاؤنس پچیسس ہزار سے بڑھا کر پچاس ہزار کرنے کی تجویز ہے۔ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہ بارہ ہزار سے بڑھا کر تیس ہزار، ہاؤس رینٹ الاؤنس دس سے بڑھا کر بیس ہزار، ٹیلی فون الاؤنس پانچ سے بڑھا کر دس ہزار، مہمان داری الاؤنس پانچ سے بڑھا کر دس ہزار، یوٹیلیٹی الاؤنس تین سے بڑھا کر ساڑھے چار ہزار کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ایڈیشنل ٹریولنگ الاؤنس پچھہتر ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ بیس ہزار کرنے، ڈیلی الاؤنس ساڑھے چھ سو سے بڑھا کر ایک ہزار، کنوینس الاؤنس چار سو سے بڑھا کر ایک ہزار پانچ سو روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ٹی اے پانچ روپے سے بڑھا کر پندرہ روپے فی کلو میٹر، رہائش الاؤنس پندرہ سو سے بڑھا کر پچیس سو روپے کرنے اور پیٹرول اور کار مینٹننس الاؤنس پندرہ ہزار سے بڑھا کر بیس ہزار کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
تنخواہوں میں اضافہ