خیبر پختونخوا میں گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف حکم امتناعی جاری

خیبر پختونخوا میں گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف حکم امتناعی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(نیوزرپورٹر)ِ پشاورہائی کورٹ کے جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس روح الامین پرمشتمل دورکنی بنچ نے خیبرپختونخوامیں گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف دائرآئینی درخواست پرحکم امتناعی جاری کرتے ہوئے صوبہ بھرمیں گیس کی لوڈشیڈنگ بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ عبوری احکامات گذشتہ روز آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے دائرشمائل بٹ ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائردرخواستوں پر جاری کئے اس موقع پر انہوں نے اپنے دلائل میں بتایاکہ خیبرپختونخوامیں صوبے کی ضروریات سے زائد گیس پیداہورہی ہے اوراضافی گیس دیگرصوبوں کو سپلائی کی جارہی ہے اس کے باوجود خیبرپختونخوامیں گیس کی 17گھنٹوں سے زائد لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے جس سے نہ صرف کمرشل بلکہ گھریلو صارفین بری طرح متاثرہورہے ہیں جبکہ آئین کے آرٹیکل158کے تحت جہاں بھی گیس پیداہوپہلے وہاں کی ضرورت مکمل کی جائے گی اوراضافی گیس دیگر صوبوں کو سپلائی کی جائے گی اوراس حوالے سے پشاورہائی کورٹ قبل ازیں واضح فیصلہ جاری کرچکاہے جس میں صوبے میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اوران واضح احکامات کے با وجود سردی کے موسم میں گیس ناپیدہے اورسکولوں کے بچے ناشتہ کئے بغیرسکول جانے پر مجبورہیں فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعد حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے صوبہ بھرمیں گیس لوڈشیڈنگ فوری طورپربندکرنے کاحکم دیا جبکہ سیکرٹری پٹرولیم اینڈگیس ٗ سوئی ناردرن گیس کے ایم ڈی اور جی ایم خیبرپختونخوا اورکمشنرملاکنڈڈویژن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب مانگ لیا۔