کراچی وزیراعلٰی ہاؤس شکایتی سیل میں 749عوامی شکایات موصول

کراچی وزیراعلٰی ہاؤس شکایتی سیل میں 749عوامی شکایات موصول

 کراچی(اسٹاف رپورٹر )وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے احکامات پر وزیراعلیٰ ہاؤس میں قائم کئے گئے عوامی شکایتی سیل میں یکم دسمبر 2015 سے10 جنوری 2016دوران -749 عوامی شکایات موصول ہوئیں جن میں732 شکایات کو فوری طور پر حل کر دیا گیا ہے۔ یہ اعداد و شمار وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اور عوامی شکایتی سیل کے انچارج امتیاز ملاح نے عوامی شکایتی سیل کی ماہانہ کارکردگی سے متعلق جاری کردہ اپنی رپورٹ میں دیئے ہیں۔ جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ -749 عوامی شکایات میں سے 303 شکایات K-Electric کے متعلق تھیں جن شکایات کا فوری طور پرسدباب کیا گیا ۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں قائم عوامی شکایات سیل میں صوبائی کابینہ کے اراکین اور مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران ٹیلیفون کے ذریعے لوگوں کے مسائل اور شکایات سنتے ہیں اور ان کے فوری طورپر سدباب کے لئے موقع پرمتعلقہ محکموں اور اداروں سے رابط کر کے شکایات اور مسائل کا ازالہ کیا جاتا ہے۔ مذکورہ عرصے کی کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 129شکایات PTCL ، سوئی گیس کی40، کراچی بلدیہ عظمہ50 ، 187 شکایات KW&SB ،جبکہ 38شکایات SindhPolice سے متعلق تھیں جن میں سے زیادہ تر حل کی گئی ہیں۔وزیراعلیٰ ہاؤس شکایتی سیل کے انچارج امتیاز ملاح نے بتایا کہ یکم دسمبر2015 سے 10 جنوری2016 کے عرصے میں موصول ہونے والی صرف -17 ایسی شکایات زیر التوا ہیں جن کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ، انہوں نے عوام کو اپیل کی ہے کہ وہ اپنی شکایات اور مسائل کے فوری سدباب کے لئے وزیراعلیٰ ہاؤس کے شکایایتی سیل کے ٹول فری نمبر0800-91915 ٹیلوفون نمبرز 021-99202065 ، 021-99202081 اور فیکس نمبر021-99202007 پر -24 گھنٹے رابطے کر سکتے ہیں ، انہوں نے عوام الناس کو یقین دہانی کر ائی کہ ان کے مسائل اور شکایات کے فوری سدباب کے لئے اقدامات کئے جائے گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول