اے آر وائی نیوز پر حملہ آزادی صحافت کا قتل ہے ،فاروق ستار

اے آر وائی نیوز پر حملہ آزادی صحافت کا قتل ہے ،فاروق ستار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کہ سینئر ڈپٹی کنوینر و قومی اسمبلی میں حق پرست پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے نجی نیوز چینل کے دفتر پر دستی بم حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ آزاد�ئصحافت پر حملہ قرار دیاہے ۔ایک مذمتی بیان میں فاروق ستار نے کہاکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ حملے کی ذمہ داری انتہاء پسند تنظیم داعش کے افغانستان گروپ کی جانب سے قبول کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم آزادئ صحافت کی علمبردار ہے اور اس مشکل وقت میں بھی صحافی برادری کے شانہ بشانہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں داعش کی مذموم کارروائی سے ملک بھر کے پرامن عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور اس کارروائی سے یہ سوال پیدا ہوگیاہے کہ جب ملک کے دارالحکومت میں داعش کی سرگرمیاں کھلے عام ہو سکتی ہیں تو ملک کے دیگر حصوں میں اس تنظیم کا نیٹ ورک کتنا مضبوط ہو سکتاہے ۔ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اوچیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلام آباد میں نجی نیوز چینل کے دفتر پر داعش کے حملے کا نوٹس لیکر واقعہ کی شفاف تحقیقات کروائیں اور اسلام آباد سمیت ملک بھربالخصوص پنجاب میں انتہاء پسند تنظیموں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے فوری کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...