عوامی مفاد کے منصوبے میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی:محمد عاطف

عوامی مفاد کے منصوبے میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی:محمد عاطف

پشاور( پاکستان نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ مردان کی خوبصورتی وترقی ، سپورٹس کمپلیکس مردان ،مردان ماڈل سکول،ایم ڈی اے کی ترقی وخوبصورتی اورپی کے 30 کے مجوزہ منصوبوں کی کاغذی کاروائی فوری طورپرمکمل کرکے ان پرعملی کام شروع کرنے کے لئے بلاتاخیراقدامات اٹھائیں تاکہ عوام بروقت ان کے ثمرات سے مستفید ہوں۔یہ ہدایات انہوں نے پشاورمیں مردان کی ترقی سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔اجلاس میں دوسروں کے علاوہ سیکرٹری بلدیات جمال الدین شاہ، سپیشل سیکرٹری تعلیم عاطف الرحمن ،ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم قیصر عالم ،چیئرمین مردان تعلیمی بورڈ ،ڈی جی پی ڈی اے ،ڈپٹی کمشنر مردان ،این ایل سی کے حکام اورمتعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت دیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پی کے 30 کی ترقی پر 50 کروڑ روپے ،ایم ڈی اے کی ترقی وخوبصورتی پر30 کروڑ روپے ،مردان ماڈل سکول پر 22 کروڑ روپے اورسپورٹس کمپلیکس پر 20 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔وزیر تعلیم نے کہا کہ سرکاری پیسہ عوام کی مقدس امانت ہے اور ا سے ماضی کے برعکس ذاتی نمود ونمائش کے بجائے عوام کے مفاد پرہی خرچ کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر یاغفلت کسی صورت برداشت کی جائیگی اورنہ ان کے کام کے معیا ر پرکوئی سمجھوتہ ہوگابلکہ سرکاری پیسے کی پائی پائی کا صحیح استعمال یقینی بنایا جائیگا۔ عاطف خان نے کہا کہ مردان کوہرلحاظ سے صوبے کا ماڈل ضلع بنانے کا عزم کرچکے ہیں اور اس کے لئے فنڈز کی کوئی کمی آڑے نہیںآئے گی۔انہوں نے کہا کہ مردان میں اربوں روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے اوران کی تکمیل کے بعد عوام ایک واضح تبدیلی محسوس کریں گے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ مردان اور دیگر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ پی کے 30 میں 50 کروڑ روپے کے منصوبوں کے لئے بلاخیر مقامات نشاندہی کریں تاکہ انہیں پایہ تکمیل تک پہنچاسکیں۔

مزید : پشاورصفحہ اول