کراچی ، رینجرز نے تاوان طلب کرنیوالے اے ایس آئی کو گرفتار کر لیا

کراچی ، رینجرز نے تاوان طلب کرنیوالے اے ایس آئی کو گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے غریب آباد میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے تاوان کی رقم طلب کرنے والے پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق غریب آباد میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی اکرم کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار اہلکار کی نشاندہی پر سات مغوی شہری بھی بازیاب کرائے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق غریب آباد کے علاقے میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران پاکستان بازار تھانے کا اے ایس آئی اکرم گرفتار کیا گیا، گرفتار اہلکار کی نشاندہی پر سات مغوی شہریوں کو بازیا ب کر لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی اکرم کے قبضے سے چار سرکاری رائفلز اور سات بلٹ پروف جیکٹس برآمد ہوئی ہیں۔اے ایس آئی اکرم غریب آباد میں سرکاری موبائل پر تاوان کی رقم لینے آیا تھا،اے ایس آئی اکرم نے اپنے ہمراہ نجی اہلکار رکھے ہوئے تھے۔