پیپلزپارٹی سینٹرل کے نائب صدر چوہدری اشرف پارٹی نظم وضبط کی سنگین خلاف ورزی پر عہدے سے برطرف
کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سید نجمی عالم نے پی پی پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے نائب صدر چوہدری اشرف کو پارٹی نظم وضبط کی سنگین خلاف ورزی پر فوری طور پر ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر ظفر صدیقی ایڈوکیٹ کو ہدایت کی ہے کہ چوہدری اشرف کے خلاف تحقیقات کر کے فوری طور پرمزید انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے۔