کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کراسندھ کے عوام کی توہین کرنے پر مشاہداللہ معافی مانگیں،نجمی عالم
چی ڈویژن کے صدر سید نجمی عالم ، سینئر نائب صدر سردار خان،جنرل سیکریٹری ندیم بھٹو، سیکریٹری اطلاعات لطیف مغل اور ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات منظور عباس نے سینیٹر مشاہد اللہ خان کے سندھ کے حوالے سے تضحیک پر مبنی بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف نے پہلے سندھ حکومت کو مغلظات بکیں جس پر سندھ حکومت نے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ تو اس بیان پر کوئی تبصرہ کیا اور نہ ہی اس کی مذمت کی لیکن ان کے حالیہ بیان میں سندھ کو حالت گند میں قرار دینا در حقیقت سندھ کے عوام کی توہین اور اہانت ہے جس پر سینیٹر مشاہد اللہ خان سندھ کے عوام سے معافی مانگیں۔پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بدقسمتی رہی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی پروردہ جماعتیں اور نمائندے ابھی ملک کے عوام کو کبھی زندہ لاشیں قرار دیتے ہیں کبھی جمہوری حق استعمال کرنے پر انہیں شرمندہ ہونے کا کہا جاتا ہے کبھی سیاست میں تشدد پر اکسایا جاتا ہے تو کبھی ان کی ہر طرح سے تذلیل کی جاتی ہے۔ انہوں نے سینیٹر مشاہد اللہ خان کو برادرانہ مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں چاہئے کہ وہ خیرات میں ملنے والی سینیٹر شپ کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوجائیں کیونکہ وہ جس زبان وبیان پر قادر ہیں اس لحاظ سے تحریک انصاف ہی ان کیلئے موزوں پارٹی ہے۔