انسداد پولیو مہم کا تیسراا روز،کمشنر کراچی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس

انسداد پولیو مہم کا تیسراا روز،کمشنر کراچی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ا نسداد پولیو کے تیسرے روز کمشنر کراچی پولیو ٹاسک فورس کے سربراہ کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ نے خود ا پنی نگرانی میں مہم آغاز کیا گیا ۔کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ نے ذاتی طور پر مہم کی نگرانی کرنے کے لئے صبح آٹھ بجے ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں تمام متعلقہ اداروں کے نمائندوں اور افسران کے اجلاس کی صدار ت کی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ وہ تمام ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں قائم ڈسٹرکٹ کنٹرول روم اور سپورٹ سینٹرزسے رابطہ میں رہے۔ان سے انتظامات کی تفصیلات حاصل کیں اور پولیو ٹیموں کی تعیناتی کی لمحہ لمحہ تفصیلات معلوم کیں اور نگرانی کی۔اس طرح انھوں نے اپنی نگرانی میں پولیو ٹیموں کی تعیناتی کے مرحلہ کو مکمل کرایا۔ اس موقع پر ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے صوبائی کو آرڈینٹر عثمان چاچٹر اور دیگر کو آرڈی نیٹرز شہناز وزیرعلی، احمد علی شیخ اور ،عالمی ادارہ صحت کے نمائندے بھی مو جو د تھے۔کمشنر نے کہا کہ وہ کراچی میں پولیو ٹیموں کی کا ر کردگی کا باریک بینی کے ساتھ جائزہ لے رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرز کی سر براہی میں اضلاع میں ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کے قیام سے پولیو ٹیموں کی تعیناتی کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے ۔ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انسداد پولیو مہم میں پولیو ٹیم کی کار کر دگی کو بہتر بنانے میں ہر ممکنہ مدد کریں۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے صوبائی کو آرڈی نیٹر نے کمشنر کو گذشتہ روز کی کوریج کی کار کر دگی کی رپورٹ پیش کی۔انھیں بتا یاگیا کہ پولیو ٹیوں کی تعیناتی بہتر ہوئی ہے۔پولیو ٹیموں کی مطلوبہ تعداد پوری کر دی گئی ہے ۔ انھیں یہ بھی بتا یاگیا کہ پولیو ٹیموں کی تعیناتی صبح ساڑھے نوبجے تک مکمل کر لی گئی ۔ پولیو ٹیموں کی تعیناتی میں تاخیر دور ہو گئی ہے۔ کمشنر نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی سو فیصد تعیناتی حوصلہ افزا ہے ۔مہم کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ معیار ی مہم کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں ۔ انھوں نے اجلاس کو اپنے فیلڈ دورے کے مشاہدات کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ معیار کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرور ت ہے ۔کمشنر نے کہا کہ موجودہ مہم کے نتائج سے وہ بہت پر امید ہیں۔سال کا آغاز مہم سے ہوا ہے۔سیکورٹی کی کمی کا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے۔ پولیو ٹیموں کی کمی دور کر دی گئی ہے۔ یہ بات بھی حو صلہ افزا ہے کہ پولیو ٹیمیں فیلڈ میں بر وقت روانہ کی گئیں۔ اور پولیو ٹیموں نے بر وقت فیلڈ میں کام شروع کیا۔کمشنر نے کہا کہ انکار کرنے والے والدین کو آمادہ کر نے کے لئے پولیو ٹیمیں انتظامیہ سے تعاون حا صل کریں گی۔ انھوں نے کہا کہ لوگ مختلف وجوہات کی وجہ سے انکار کر تے ہیں جب انھیں سمجھایا جا تا ہے تو ان کا اعتراض دور ہو جا تاہے اور وہ تعاون کر تے ہیں ۔ اس سلسلہ یں انتظامیہ کے افسران اپنا کر دار ادا کررہے ہیں۔ جہاں ضرور ت ہوتی ہے وہ کمیونٹی کے لوگوں اور مذہبی رہنماؤں اور علما کرام کی مد د حا صل کر تے ہیں۔انھوں نے کہا کہ لوگوں کو بتانے کی ضرور ت ہے کہ بار بار پولیو کے قطرے پلانا بچے کے لئے مفید ہے اس سے پولیو کے وائرس سے لڑنے کی استعداد بڑہتی ہے۔انھوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو ہر مہم میں پولیو کے قطرے پلائیں اس سے ان میں پولیو وائرس سے لٹرنے کی استعداد بٹرہے گی۔دریں اثنا کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ نے ضلع غربی میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ڈپٹی کمشنر پولیو کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انھیں ڈپٹی کمشنر ضلع غربی سید محمد علی شاہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر نصرت علی نے انھیں مہم کے انتظامات اور کار کر دگی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کو آرڈی نیٹر عثمان چاچٹر، انتظامیہ کے تمام افسران اور تمام ہیلتھ افسران اور عالمی ادارہ صحت اور دیگر عالمی پارٹنرز کے نمائندے بھی مو جو د تھے۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کے معیاری تقاضے پورے کر نے پر بھر پور توجہ دی جائے۔ اجلاس میں کمشنر کو ضلع غربی کے مختلف علاقوں میں پولیو ٹیموں کی کار کر دگی اور انتظامات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر