مشاہد اللہ تنقید کی بجائے عملی اقدامات کریں ،انبساط ملک

مشاہد اللہ تنقید کی بجائے عملی اقدامات کریں ،انبساط ملک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن انبساط ملک نے سینیٹر مشاہد اللہ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی حالت زار پر صرف نکتہ چینی کرنے کے بجائے وہ اس کے اصلاح اور عملی اقدامات کی طرف توجہ دیں۔مشاہد اللہ صرف گند پھیلانا جانتے ہیں اور اس کے بعد اس پر ماتم اور نکتہ چینی کرنا ان کا محبوب مشغلہ ہے۔ مشاہد اللہ نے سب سے زیادہ گند پی آئی اے کے ادارے میں پھیلائی جہاں انہوں نے اپنے بھائیوں کو دیگر ممالک میں اعلیٰ عہدوں پر فائز کر کے میرٹ کا قتل کیا ہے۔ ان کی کرپشن کے چرچے پورے پاکستان میں عام ہیں۔ کوئی بھی سرکاری ادارہ ایسا نہیں ہے جہاں انہوں نے اپنے اثر و رسوخ سے ذاتی اور خاندانی فوائد حاصل نہ کئے ہوں۔ انبساط ملک نے کہا کہ مشاہد اللہ کی کرپشن ، سرکاری وسائل کے ناجائز ا ستعمال اوراثر ورسوخ کے غیرقانونی استعمال کی اعلیٰ تحقیقات کرائی جائیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...