نئے بلدیاتی نظام کے تحت نو منتخب عوامی نمائندے آج حلف اٹھائیں گے

نئے بلدیاتی نظام کے تحت نو منتخب عوامی نمائندے آج حلف اٹھائیں گے

ملتان، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، قصبہ بصیرہ، خان گڑھ، وہاڑی، میلسی، تلمبہ، دھنوٹ، لیہ، کروڑ، لعل عیسن، فتح پور، بھکر، گڑھ مہاراجہ شادن لُنڈ (خبر نگار، نمائندگان) بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے عوامی نمائندوں کو طویل انتظامیہ کے بعد آخر حلف برداری کا دعوت نامہ مل ہی گیا۔ آج دن 11بجے وہ اپنے اپنے ریٹرننگ افسروں کے روبرو حلف اٹھائیں گے۔ ملتان سے خبر نگارکے مطابق ملتان سمیت صوبہ بھر میں نومنتخب بلدیاتی نمائندے آج 14جنوری جمعرات کو حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریبات 11بجے دن ہوگی۔ تمام ریٹرننگ آفیسر اپنی اپنی یونین کونسلز کے منتخب نمائندوں سے حلف لیں گے۔ چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز ریٹرننگ آفیسروں کے پاس علیحدہ علیحدہ حلف اٹھائیں۔ ضلع ملتان میں 184چیئرمین، وائس چیئرمین اور 1110کونسلرز چند شجاع آباد اور جلالپور پیر والہ کی میونسپل کمیٹیوں کے ممبران حلف اتھائیں گے۔ جبکہ یونین کونسل 29میں چیئرمین کا نوٹیفکیشن نہ ہونے کے باعث وہ حلف نہیں اٹھا سکیں گے۔ یونین کونسل نمبر 1تا 8کے منتخب نمائندوں کی حلف برداری کی تقریب شاہ رکن عالم ٹاؤن آفس میں ہوگی۔ ایڈمنسٹریٹر شاہ رکن عالم ٹاؤن و اسسٹنٹ کمشنر سٹی ملک عطاء الحق حلف لیں گے۔ یونین کونسل 25تا32 کی حلف برداری کی تقریب سول لائن کالج میں ہوگی۔ ریٹرننگ آفیسر خواجہ محمد انور حلف لیں گے۔ یوسی 33تا 40کی حلف برداری کی تقریب رضا ہال میں ہوگی۔ ڈی او سی زاہد اکرام حلف لیں گے۔ یوسی 41تا 48کی حلف برداری کی تقریب رنگیل پور ہائر سیکنڈری میں ہوگی۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک سبطین بھٹی حلف لیں گے۔ مظفرگڑھ سے سٹی رپورٹر کے مطابق ضلع مظفرگڑھ میں نو منتخب یونین کونسل چیئر مین ، وائس چیئر مین ، جنرل کونسلرزاور میونسپل کمیٹی کے کونسلرز کی حلف برداری کی تقریبات ضلع کونسل ، تحصیل کونسل اور میونسپل کمیٹیوں میں منعقد ہوگی، جہاں نومنتخب ممبران متعلقہ ریٹرننگ افسران سے حلف لیں گے،حلف برداری کی تمام تقریبات دن 11بجے منعقد ہوں گی۔مظفر گڑھ سے نامہ نگار کے مطابق یونین کونسلز دین پور، جگت پور، ٹھٹہ قریشی، سادھے واہن ، گیرے واہن، غضنفرگڑھ، حسن پور ترنڈ کے کونسلرز اور چیئرمین وائس چیئرمین کی ھلف برداری مظفرگڑھ میں آج ہوگی ان سے کا حلف ریٹرنگ اافیسر اقبال نیازی لیں گے۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں نو منتخب نمائندے آج حلف اٹھائیں گے۔قصبہ بصیرہ سے نامہ نگارکے مطابق یونین کونسلز68تا75سے نو منتخب بلدیاتی نمائندوں کی تقریب حلف برداری آج گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کرمداد قریشی میں منعقد ہو گی۔ریٹرننگ آفیسر چودھری سلیم اختر منتخب نمائندوں سے حلف لیں گے۔ خان گڑھ سے نامہ نگار کے مطابق میونسپل کمیٹی خان گڑھ کے نو منتخب کونسلرز کی تقریب حلف برداری بروز جمعرات دفتر بلدیہ خان گڑھ میں منعقد ہوگی جس میں نو منتخب کونسلرز حاجی لیاقت علی قریشی ،ابو سفیان طور،ملک یامین سندیلہ ،عبدالغفار ،عبدلغفار زرگر ،ارشد علی ،نوابزادہ خبیب خان،سید طاہر شاہ بخاری،شیخ رضوان افضل قریشی،خواجہ بلال احمد اور نوابزادہ بلال احمد خان اپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے نو منتخب کونسلرز سے حلف ریٹرننگ آفسر خالد بشیر لیں گے۔وہاڑی سیبیورو رپورٹ+نا مہ نگار کے مطابق ضلع بھر کے حالیہ بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے یوسی چیئرمین ، وائس چیئرمین ، جنرل کونسلرز اورسٹی کونسلرز آج حلف اٹھائیں گے۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان، تحصیل رپورٹر کے مطابق میونسپل کمیٹی کے نومنتخب کونسلرز کی حلف برداری کی تقریب آج جنوری کو 11بجے دن جناح ہال میں منعقد ہوگی پریذائیڈنگ آفیسر چوہدری محمدندیم حلف لیں گے ۔ تلمبہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق میونسپل کمیٹی تلمبہ کے 15نومنتخب کونسلرآج گیار ہ بجے حلف اٹھائیں گے۔ دھنوٹ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق آج ریٹرننگ آفس دھنوٹ میں 6یو سی کے منتخب چیئر مین ،وائس چیئر مین اور کونسلرز حلف اٹھائیں گے۔ لیہ، کروڑ لعل عیسن سے نامہ نگار کے مطابق میونسپل کمیٹی کروڑ کے 13کونسلر آج حلف اُٹھائیں گے ریٹرنگ افسر ممتاز خان کلاچی TMAہال میں حلف لیں گے کونسلروں میں وارڈ نمبر1سے اجمل بلوچ وارڈ نمبر 2سے میاں بھکو،وارڈ نمبر 3سے سجاد زین العابدین وارڈ نمبر 4سے فیض چیمہ،وارڈ نمبر 5سے حاجی امام بخش،وارڈ نمبر 6سے اشفاق بلوچ،وارڈ نمبر 7سے حکیم آفتاب،وارڈ نمبر 8سے ملک عثمان اولکھ وارڈ نمبر 9سے شیخ فیاض الحق وارڈ نمبر 10سے رانا محمد طارق،وارڈ نمبر 11سے چوہدری افتخار حسین،وارڈ نمبر 12سے ممتاز شاہ قریشی،وارڈ نمبر 13سے شیخ محمد آصف کامیاب ہوئے تھے ۔ 15جنوری کو مخصوص نشستوں سمیت چئیرمینوں کے انتخاب کے لئے پنجاب حکومت اعلان کرنے والی ہے جس کے بعد جوڑ توڑ میں تیزی آجائے گی۔ فتح پور سے سٹی رپورٹر کے مطابق میونسپل کمیٹی فتح پور کے نو منتخب جنر ل کونسلروں کی حلف برادری کی تقریب بروز آج بروزجمعرات کو 11بجے تحصیل کونسل کروڑ میں ہو گی۔ بھکر سے ڈسٹرکٹ رپورٹر+نامہ نگار کے مطابق ریٹرننگ آفیسر/پریذائیڈنگ آفیسر یونین کونسلز(18تا26)محمد شاہد رانا نے بتایا ہے کہ ضلع میں حالیہ بلدیاتی انتخابات میں مذکورہ یونین کونسلوں سے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری کی تقریب آج بروز جمعرات گورنمنٹ بوائزماڈل ہائی سکول بھکر کے ملٹی پرپز ہال میں 11بجے دن منعقد ہوگی ۔گڑھ مہاراجہ سے نامہ نگار کے مطابق میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ کے 13جنرل کونسلروں سے حلف برادری کی تقریب آج ہو گی۔ شادن لُنڈ سے نامہ نگار کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلہ کے کامیاب امیدواروں کے الیکشن کمیشن آفس سے کامیابی کے نوٹفکیشن جاری ،یونین کونسل کالا کے کامیاب امید وار چیئر مین امام بخش خان کلیانی ، اور وائس چیئر مین ملک خورشید احمد ، اور جنرل کونسلرکے کامیاب امیدوار ، ممتاز حسین کلیانی ،غلام صفدر خان ٹھینگانی ، جاوید حسین کلیانی ، منیر احمد جروار ، ملک اللہ بخش ماڑھا ، لعل خان برنانی ، یو نین کونسل بستی رانجھا کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری ہوے انہیں سردار نواز خان لنڈ چیئر مین ،محمد نعیم خان نتھوانی وائس چیئر مین ،اور جنرل کونسلر کے کامیاب امیدوارنذیر احمد ،غلام فرید ، خادم حسین ، نذیر احمد چوہان ، محمد رفیق ، غلام حسین ،اس موقع چئیر مین یو سی کالا امام بخش خان کلیانی اور جنرل کونسلر ممتاز حسین ودیگر دوستوں محمد عامر حسن خان کلیانی ، محمد عمیرکلیانی ،محمد شہباز،عبدارشید ،کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ آج کو حلف اٹھانے کے بعد یونین کونسل میں بیٹھ کر عوام کے مسائل سنیں گے اور حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے اور تمام اپوزشن کے دوستوں کو ساتھ ملا کر چلیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ اول