دولتالہ میں بجلی کی بد ترین بندش ، عوام کا جینا محال ہوگیا

دولتالہ میں بجلی کی بد ترین بندش ، عوام کا جینا محال ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دولتالہ(نامہ نگار)دولتالہ میں بجلی کی بد ترین بندش ،بد انتظامی کی انتہا ،گھنٹوں بجلی کی بندش سے عوام کا جینا حرام، کاروبار ٹھپ ،لائین مرمت اور گرڈ اسٹیشن میں مرمت کے نام پر بغیر تشہیر کئی کئی گھنٹے بجلی بند کر کے عوام کو عذاب میں مبتلا کر دیا جاتا ہے اعلیٰ حکام آئیسکو سب ڈویژن دولتالہ اور گرڈ اسٹیشن کے عملے کی نا اہلی کا نوٹس لیں عوامی سماجی حلقوں کا بجلی بندش پر شدید رد عمل تفصیلات کے مطابق آئیسکو سب ڈویژن دولتالہ اور گرڈ اسٹیشن کے عملہ کی ناقص کاکردگی اور نا اہلی کے باعث شہری مشکلات کا شکار معمولی نقص کی صورت میں گھنٹوں بجلی کی بندش معمول بن گیا بجلی کی بوسیدہ لائنوں اور عملہ کی بد انتظامی اور غیر زمہ داری نے صارفین کو ناکوں چنے چبوا دیے بجلی بندش کے تمام قوائد ضوابط کو پس پشت رکھتے ہوئے محکمہ کے اہلکار و افسران بغیر کسی تشہیر کے پر مٹ کے نام پر گھنٹوں بجلی بند کر دیتے ہیں جس کے باعث بجلی سے جڑے کاروبار سمیت عام آدمی شدید متاثر ہوتا ہے گزشتہ کئی سالوں یہ روش چلی آ رہی ہے اور متعدد شکایات کے باجود کہیں شنوائی نہیں ہو رہی پرمٹ کے بعد ٹیلفون ریسور آف کر کے محکمہ اہلکار خواب خرگوش میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور معلومات اور رہنمائی کے سلسلے میں آئیسکو دفاتر میں فون کرنے والوں کا اکثر اوقات ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا عوامی سماجی حلقوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ آئیسکو دولتالہ اور گرڈ اسٹیشن کے عملہ کا اس بات کو پابند بنایا جائے کہ کسی بھی پرمٹ کی صورت میں بذریعہ اخبار و اعلانات صارفین بجلی کو آگاہ کیا جائے۔