تھرپارکر , غذائی قلتکے باعث ایک اور بچہ دم توڑ گیا، سیکرٹری صحت سندھ کی تھر میں 60بچوں کی ہلاکت کی تصدیق

تھرپارکر , غذائی قلتکے باعث ایک اور بچہ دم توڑ گیا، سیکرٹری صحت سندھ کی تھر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی؍ تھرپارکر (آئی این پی) تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث ایک اور بچہ دم توڑ گیا، سیکرٹری صحت سندھ نے تھر میں 60بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث ایک اور بچہ دم توڑ گیا،13روز میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد35ہو گئی،دوسری طرف سیکرٹری صحت سندھ نے حالیہ دنوں میں تھر میں 60بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کی اموات کا بنیادی سبب موسم کی شدت اور کمزور مائیں ہیں،تھر کے 70صحت کے بنیادی مراکز غیر فعال ہیں۔