راولپنڈی،پراپرٹی ٹیکس ریکوری بڑھانے کیلئے شعبہ دوحصوں میں تقسیم

راولپنڈی،پراپرٹی ٹیکس ریکوری بڑھانے کیلئے شعبہ دوحصوں میں تقسیم

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس ریکوری بڑھانے کیلئے پراپرٹی ٹیکس کے شعبے کو 2حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے، ایک حصہ فیض آباد سے مریڑ چوک تک دائیں سائیڈ والا زون 1ہو گا جس کے انچارج شیخ شاہد خان ہوں گے جبکہ زون2فیض آباد سے مریڑ تک بائیں جانب پر مشمتل ہے اس کے انچارج نعمان اقبال ہیں اس پر عملدرآمد 12جنوری سے شروع ہوچکا ہے انسپکٹر اور دیگر عملہ کو بھی دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے اس اقدام سے پراپرٹی ٹیکس کی ریکوری بڑھنے کے امکانات ہیں اور پراپرٹی ٹیکس نیٹ میں نئے ٹیکس گزار بھی شامل ہوں گے، حکومت پنجاب کو اس مد میں بڑی رقم ملنے کی توقع کی جارہی ہے،حکومت پنجاب محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو بھی روز بروز فعال کر رہی ہے جس کی وجہ سے ضلع راولپنڈی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے حکومت کی طرف سے دیئے جانیوالے ٹارگٹ سے 6کروڑ روپے سے زائد رقم صوبائی خزانے میں جمع کرائی ہے جو کہ پنجاب میں سب سے زیادہ جمع کرائی جانیوالی رقم ہے،پراپرٹی ٹیکس کو 2حصوں میں تقسیم ہونے کی وجہ کم از کم رواں سال کے آخر تک دیئے گئے ٹارگٹ سے 10کروڑ سے زائد ریونیو اکٹھا ہو سکے گا جو کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کی حوصلہ افزا اقدامات کے باعث ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...