پولیس مقابلہ ،جرم ثابت ہونے پر 2ملزمان کو14سال قید

پولیس مقابلہ ،جرم ثابت ہونے پر 2ملزمان کو14سال قید

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے پولیس مقابلہ اور غیر قانونی اسلحہ کا جرم ثابت ہونے پر سیاسی جماعت کے 2 کارکنوں کو 14,14 سال قید کی سزا سنادی ہے ۔ مجرم دانش عرف گڈو اور ریحان کو23اپریل 2013 میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمان پر پولیس مقابلہ ،غیر قانونی اسلحہ کے الزامات ثابت ہونے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سزا سنائی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر