چائنا کٹنگ کیس ، گرفتار بینک افسر کی درخواست ضمانت مسترد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے چائنا کٹنگ کیس میں گرفتار بینک افسر کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے ۔سندھ ہائی کورٹ میں ملزم اقبال رشید کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی جس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست مسترد کردی۔ اقبال رشید نے میاں احسن عرف چنوں ماموں کے نام پر ان دوبینکوں میں اکاؤنٹ کھولے تھے جہاں وہ ملازمت کرتا رہا اور ان کاونٹ مین کروڑوں روپے چائنا کٹنگ سے حاصل ہونے والی رقم جمع کرتا رہا ہے ملزم سے 39 چیک بک بھی برآمد ہوئی تھیں