سی پی این ای کی اے آر وائی اسلام آباد دفترپر حملے کی مذمت

سی پی این ای کی اے آر وائی اسلام آباد دفترپر حملے کی مذمت

کراچی ( پ ر) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر مجیب الرحمان شامی اور سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک، نے اے آر وائی کے اسلام آباد دفتر پر دستی بم اور فائرنگ کے واقعے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پی این ای ملک میں میڈیا ہاوئسز کو لاحق سیکوریٹی خدشات کے متعلق مسلسل اپنے تحفظات کا اظہار کرتی آئی ہے۔ داعش افغانستان کا اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنا میڈیا ہاوئسز اور صحافیوں کے تحفظ اور آزادی صحافت کے حوالے سے حکومت کی فوری توجہ کا متقاضی ہے ۔ سی پی این ای نے اے آر وائی کے اسٹاف اور انتظامیہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حکومت سے فوری اور موثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...