بلاول کو اپنے نانا اور والدہ کی سوچ کیمطابق سیاست کرنا ہوگی، عاجز دھامرہ

بلاول کو اپنے نانا اور والدہ کی سوچ کیمطابق سیاست کرنا ہوگی، عاجز دھامرہ

اسلام آباد( پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹرعاجز دھامرہ نے کہا ہے کہ چند لوگ سیاست میں اپنے آپ کو زندہ رکھنے کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور پارٹی پر بے سروپا الزام لگا رہے ہیں۔ اگر پاکستان پیپلزپارٹی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے قاتلوں کا پیچھا نہ کرتی تو پیپلزپارٹی کی حکومت کے خلاف بار بار محاذ کھڑے نہ کئے جاتے۔ پارٹی کے میڈیا آفس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے سینیٹرعاجز دھامرہ نے کہا کہ ایک جوڑا پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے جھوٹی ہمدردی جتاتے ہوئے بیان بازی کر رہا ہے کہ بلاول بھٹو کو اپنے نانا اور والدہ کی سوچ کے مطابق سیاست کرنا ہوگی کے جواب میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا اور والدہ کی سوچ کے مطابق سیاست کر رہے ہیں جس سے ایسے عناصر خائف ہیں اور اس طرح کے بے ڈھنگے سوال کرکے اخباری دنیا میں اپنے آپ کو زندہ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دھامرہ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر