ملاکنڈ یونیورسٹی کے 23 ویں ایڈوائس سٹڈیز اینڈ ریسرچ کا اجلاس

ملاکنڈ یونیورسٹی کے 23 ویں ایڈوائس سٹڈیز اینڈ ریسرچ کا اجلاس

چکدرہ (نمایندہ پاکستان ) ملاکنڈ یونیورسٹی کے تئیسواں ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اہم اجلاس، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی کے زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں چالیس سے زائد مختلف شعبہ جات میں ایم فل، پی ایچ ڈی کے لئے ریسرچ ٹاپکس، بائیلاز اور کورسز ، نئی تحقیق اور ریسرچ سکالرز کے لئے ٹائم کے تعین کرنے جیسے اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں ڈین آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی خان، پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد، پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد، ڈاکٹر عطاء الرحمٰن، ڈاکٹر منظوراحمد، ڈاکٹر محمد شعیب، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج تیمرگرہ پروفیسر نثار احمد ، پرنسپل یونیورسٹی پبلک سکول بشارت شاہ ، ڈاکٹرمشتاق احمد، رجسٹرار ڈاکٹر سیدمحمد جمال اور ڈائریکٹر ایڈمشن ڈاکٹر قیصر خان نے شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر وائس چانسلر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں تحقیق کے لئے تمام دستیاب سہولیات بہم پہنچانے کی ہر ممکن کوشش جاری رہے گی تاکہ طلباء کو گھر کی دہلیز پر تعلیم کے بہترین اور آسان مواقع فراہم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان سکالرز ہی اس ملک کا اصل اثاثہ ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر