ٹانک شہر اور مضافات میں 22 گھنٹوں کی ناروا لوڈشیڈنگ ،عوام رل گئے

ٹانک شہر اور مضافات میں 22 گھنٹوں کی ناروا لوڈشیڈنگ ،عوام رل گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹانک ( بیورورپورٹ) شہر اور مضافات میں22 گھنٹے کی ناروا لوڈ شیڈنگ،لاکھوں روپے کی ریکوری کے باوجود واپڈ اپیسکو کئے گئے وعدے سے انحراف کر رہا ہے، ضلعی انتظامیہ اورواپڈ اپیسکو نے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم نہ کیا تو واپڈا پیسکو کیساتھ ریکوری میں تعاون نہیں کریں گے اور تمام صارفین اپنے میٹر واپڈا آفس میں جمع کر ادیں گے، ان خیالات ضلع ٹانک میں شہریوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم کے عہدیدران صنم گل، اسد اللہ آرائیں اورپیرا بلوچ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انکا کہنا تھا کہ واپڈ اپیسکو کے ایس ڈی او عطاؤ اللہ برکی جو کہ انتہائی کرپٹ افسر ہیں جس نے ماضی میں بھی دہیی علاقوں کی ریکوری کے لاکھوں روپے سرکار کو جمع کرانے کی بجائے اپنی جیب میں ڈالے ہیں، اور ایک بار پھر ضلعی انتطامیہ کی موجودگی میں ہونے والے معاہدے سے انحراف کر رہا ہے، اور انکی کو شش ہے کہ سٹی سے ریکور ہونے والی رقم سر کار کو جمع نہ ہو اور موجودہ معاہدے سے انکی دکانداری بند کر دی ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا کہ اگر دو دن کے اندر واپڈا پیسکو نے ناروا لو ڈشیڈنگ کا دورانیہ کم نہ کیا تو وہ واپڈا کیساتھ ریکوری میں تعاون نہیں کریں گے اور اپنے تمام میٹر واپڈا آفس میں جمع کرا دئیں گے۔