بھارتی شہری سیکورٹی فورسز کی حراست میں ہے ،وزارت دفاع

بھارتی شہری سیکورٹی فورسز کی حراست میں ہے ،وزارت دفاع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(نیوزرپورٹر)وزارت دفاع نے انڈیاکے لاپتہ شہری کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے عدالت کو بتایا ہے کہ نہال انصاری سکیورٹی فورسز کی حراست میں ہے اوراس کے مقدمے کی سماعت فوجی عدالت میں جاری ہے یہ رپورٹ ڈپٹی اٹارنی جنرل مسرت اللہ نے عدالت عالیہ کے چیف جسٹس مظہرعالم میانخیل اور جسٹس قیصررشید پرمشتمل دورکنی بنچ کے روبروپیش کی فاضل بنچ نے انڈین شہری نہال انصاری کی گمشدگی کے خلاف دائروالدہ فوزیہ انصاری کی رٹ پٹیشن کی سماعت کی اس موقع پران کے وکیل قاضی محمد انورنے عدالت کو بتایا کہ انہال انصاری افغانستان میں ملازمت کے سلسلے میں مقیم تھا جہاں سے وہ پاکستان آیااورکوہاٹ میں ایک ہوٹل میں قیام کے دوران حساس اداروں نے اسے حراست میں لیااوراس کے بعداس کاکوئی اتہ پتہ نہ مل سکاجبکہ پولیس انکوائری کے مطابق وہ حساس اداروں کی تحویل میں ہے اس موقع پر وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل مسرت اللہ پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے موصولہ جواب کے مطابق نہال انصاری پاک فوج کی تحویل میں ہے جس کاکورٹ مارشل جاری ہے جس پرفاضل بنچ نے حبس بے جا کی درخواست نمٹادی ۔