گو رنمنٹ پوسٹ گریجو یٹ کالج تلہ گنگ نصابی و ہم نصا بی سرگرمیوں میں سب سے آگے،عوام کا خراج تحسین

گو رنمنٹ پوسٹ گریجو یٹ کالج تلہ گنگ نصابی و ہم نصا بی سرگرمیوں میں سب سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)گو رنمنٹ پوسٹ گریجو یٹ کالج تلہ گنگ نصابی و ہم نصا بی سرگرمیوں میں سب سے آگے ۔ علا قہ بھر کی عوام کا خراج تحسین ۔ تفصیلات کے مطا بق سال دوم کے طالب علم محمد شکیل نے انٹر بورڈ کرا س کنٹری ریس میں پاکستان بھر سے اول پوزیشن حاصل کی اور چکوال میں منعقدہ اردو تقریری مقا بلوں میں سال چہارم کے طالب علم محمد نصیر نے ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پوسٹ گریجو یٹ سطح پر تسنیم بشریٰ اور اور اقصیٰ بشریٰ سوم رہیں ۔انگریزی مباحثے میں سال چہارم کے ملک مصطفیٰ احمد اول اور انگریزی مضمون نویسی کے مقا بلے میں حمزہ منیر اول اور انعام عباس تیسری پوزیشن پر رہے ۔ان اعزازات پر تلہ گنگ کی عوام اور والدین نے کالج پرنسپل پروفیسر الطاف حسین ظفر کو مبارک باد پیش کی اور ان کی محنت کو خراج تحسین پیش کیا ۔