عدالت میں پیش نہ ہونے پر ایس ایچ او سہراب گوٹھ کے وارنٹ جاری

عدالت میں پیش نہ ہونے پر ایس ایچ او سہراب گوٹھ کے وارنٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ’’را‘‘ایجنٹ کیس میں پیش نہ ہونے پر ایس ایچ او سہراب گوٹھ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔پولیس نے را ایجنٹ طاہر لمبا،امتیاز اور جنید کو بم دھماکوں ار را کے لیے کام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا تاہم ملزمان کی گرفتاری کے بعد سے ایس ایچ او سہراب گوٹھ اپنے بیان کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے اس کے وارنٹ جاری کیے جبکہ عدالت نے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی عدم حاضری پر بھی اظہار برہمی کیا ہے۔