مردان میں گھریلو تنازعہ پر خون کی ہولی قاتل نے4 افراد کے خون سے ہاتھ رنگ لئے
مردان(بیورورپورٹ)تھانہ ہو تی کے علا قہ ضا من آبا د میں گھریلو تنا زعے پر صا دق نا می صراف نے اندھا دھند فا ئر نگ کر کے اپنی شریک حیا ت ،جواں سال بیٹی ،سالہ اور ان کی بیو ی کو موت کے گھا ٹ اتا ر دئیے ملزم ارتکا ب جر م کے بعد فرار ہو نے میں کا میا ب ہو گیا پو لیس نے مقدمہ در ج کر کے تفتیش شروع کر دیا ۔اس حوالے سے ملز م صادق علی کے بھتیجے محمد یو سف ولد گلز ار محمد سکنہ با ڑی چم نے پو لیس کو رپو رٹ درج کر تے ہو ئے اپنے بیا ن میں بتا یا کہ ان کے چچا صادق علی اور چچی مسما ۃ آسیہ کے ما بین گزشتہ کئی عرصے سے گھریلو تعلقات خراب تھے اور بدھ کے روز اطلا ع ملی کہ انہو ں نے گھرکے اندر فا ئر نگ کر کے اپنی بیو ی مسما ۃ آسیہ ،،جو اں سا ل بیٹی مسما ۃ حراء اور سالہ قاسم حسین عرف اعظم ولد شیر محمد اور زوجہ اعظم مسماۃ ارشادہ کو موت کے گھا ٹ اتا ر کر فرار ہو نے میں کامیا ب ہو گیا پو لیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دیا واقع کی اطلا ع ملتے ہی ڈی پی او فیصل شہزاد جا ئے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ملزم کی گرفتار ی کیلئے چھا پے شروع کر دئیے گئے ۔
مزید : راولپنڈی صفحہ آخر
لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔