چار سدہ ،یو بی ایل کا صارفین سے انشورنس کی آڑ میں کروڑوں بٹورنے کا انکشاف

چار سدہ ،یو بی ایل کا صارفین سے انشورنس کی آڑ میں کروڑوں بٹورنے کا انکشاف

 چارسدہ (بیورو رپورٹ) یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کا صارفین سے انشورنس پالیسی کے آڑ میں بلا اجازت کروڑوں روپے بٹورنے کا انکشاف ۔ ای ایف یوٹرم انشورنس پالیسی کے نمائندے بھی غیر قانونی طو ر پر بینکوں میں تعینات کئے گئے ۔ انشورنس کمپنی کے لینڈ لائن نمبر پر متعلقہ کمپنی سے باز پر س کی گئی تو انہوں نے آئے بائیں شائیں کہہ کر ٹیلی فون بند کر دیا ۔ بینک عملہ اور صارفین کے جھگڑے معمول بن گئے ۔ پالیسی اور کھاتہ داروں کے اکاؤنٹ سے کٹوٹی کے حوالے سے یونائیٹیڈ بینک کے ذمہ دار حکام کے پاس کوئی جواب نہیں ۔ یو بی ایل صارف علی الرحمن۔ تفصیلات کے مطابق یو نائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے صارف علی الرحمن ولد گل الرحمن ساکن غریب آباد نے چارسدہ پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ یونائٹیڈ بینک مر دان روڈ چارسدہ برانچ میں اکاؤنٹ ہولڈر ہے ۔ جون 2015 میں اُس کو یو بی ایل کراچی ہیڈ آفس سے ای ایف یو ٹرم پالیسی انشورنس کے نمائندے کے ذریعے پالیسی کے فوائد بیان کئے گئے مگر صارف نے کوئی جواب نہیں دیا مگر بعد میں انہوں نے اپنا اکاؤنٹ چیک کیا تو اس سے پالیسی کے مد میں 3300روپے کی کٹوٹی کی گئی تھی جو قطعی غیر قانونی اور غیر احلاقی فعل ہے ۔ اس حوالے سے انہوں نے کئی بار بینک عملہ اور بینک میں موجود انشورنس پالیسی کے نمائندے سے شکایت اور داد رسی کی درخواست کی مگر ان کی شنوائی نہ ہوئی ۔چھ ماہ تک بینک کے چکر لگا نے کے بعد بینک عملہ نے یہ کہہ کر جان چھڑائی کہ ایک ماہ کے اندر اندر شکایت درج کرتے تو مذکورہ رقم واپس مل سکتی اب بینک اس کی ذمہ دار نہیں۔ صارف علی الرحمن نے مزید کہا کہ پاک فوج کا ریٹائرڈ اہلکار ہے اور اپنی پنشن کے وصولی کیلئے اُس نے مجبورا یو بی ایل چارسدہ برانچ میں اکاؤنٹ کھول رکھا ہے۔ اس حوالے سے چارسد ہ پریس کلب کے صحافیوں نے بینک منیجر سے موقف لینے کی کو شش کی تو بتایا گیا کہ وہ 10روز کی چھٹی پر ہے جبکہ دوسرے اہلکاروں نے بینک اور انشورنس پالیسی کے حوالے سے موقف دینے سے معذوری ظاہر کی ۔ اس حوالے سے صحافیوں نے ای ایف یوٹرم انشورنس پالیسی کے مرکزی دفتر سے رابطہ کرکے موقف لینے کی کو شش کی تو انہوں نے بھی کوئی مناسب جواب نہ دیا اور پالیسی اوربینک کٹوتی کے حوالے سے بھی آئیں بائیں شائیں کرنے لگے ۔ متاثرہ شہری کے مطابق سادہ لوح کھاتہ داروں سے انشورنس پالیسی کے آڑ میں کروڑوں روپے ہڑپ کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام بالا اور حکومت سے سادہ لوح صارفین سے انشورنس پالیسی کی آڑ میں کروڑوں روپے ہڑپ کرنے کا نوٹس لینے کے ساتھ ساتھ عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اس حوالے سے یو بی ایل میں اکاؤنٹ چیک کریں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر