مہمند ایجنسی میں جرگہ،تحصیل حلیمز ئی گنداؤمیں 22 مطلوب افراد کے گھر مسمار
مہمند ایجنسی(عزیر خان مہمند سے )مہمند ایجنسی تحصیل حلیمزئی گنداو میں 22مطلوب افراد کے گھر مسمار ہونگے۔پولیٹکل انتظامیہ کا حلیمزئی قبیلہ کے ملکان اور عمائدین کے ساتھ جرگہ،،جرگہ اے پی اے غلنئی حسیب الر حمان نے منعقد کیا۔اس موقع پر حلیمزئی قبیلہ کے ذیلی شاخوں ولی بیگ،کدی خیل اور حمزہ خیل کے محتلف دیہاتوں میں مقامی رسم ورواج لے مطابق کاروئی کرانے کی تاکید کی گئی۔مہمند ایجنسی میں پولیٹکل انتظامیہ نے حلیمزئی قبیلہ کے عمائدین اور ملکان کے ساتھ ایک جرگہ کیا ۔جرگہ ہیڈکوارٹر اے پی اے حسیب الرحمان کے دفتر میں منعقد ہوا۔حلیمزئی قبیلہ کے ذیلی شاخوں ولی بیگ ،کدی خیل اور حمزہ خیل سے تعلق ملکان اور عمائدین شریک ہوئے۔پولیٹکل انتظامیہ نے جرگہ مشران کو مطلوب 22افراد کے خلاف اجتماعی ذمہ داری اور مقامی رسم ورواج کے مطابق کاروائی کرانے کی ہدایت کی اور مطلوب افراد کی فہرست جرگہ کے حوالے کیا گیا۔جرگہ نے فیصلہ کیا کہ علاقے گنداو کے محتلف دیہاتوں میں مطلوب افراد کے گھروں کو مسمارکیا جائے گا۔کاروائی اگلے چار پانچ دنوں شروع کی جائے گی۔