عوام کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے،سکندر حیات شیر پاؤ

عوام کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے،سکندر حیات شیر پاؤ

 پشاور(پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے آبپاشی وسماجی بہبود اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئر مین سکندرحیات خان شیرپاؤ نے صوبے کے حقوق کے لئے جددجہد جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ علاقے کے عوام کودرپیش مسائل حل کرنا ان کااولین فرض ہے اورکہاکہ جاری منصوبوں کی تکمیل سے عوام بہت جلد مثبت تبدیلی محسوس کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قومی وطن پارٹی عوام کی خدمت پر نہ صرف یقین رکھتی ہے بلکہ ان سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کرے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کے روز پوست خان کلے چارسدہ میں 50 لاکھ روپے کی لاگت سے پُل کی تعمیر کا افتتاح کرنے کے موقع

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر