جاپان کے شمالی جزیروں 6.7 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے، سونامی وارننگ جاری کرکے واپس لے لی گئی

جاپان کے شمالی جزیروں 6.7 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے، سونامی وارننگ جاری کرکے ...
جاپان کے شمالی جزیروں 6.7 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے، سونامی وارننگ جاری کرکے واپس لے لی گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان کے شمالی جزیروں ہوکائیڈو میں 6.7 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز جاپانی دارالحکومت ٹوکیو سے 750 کلومیٹر جنوب کی طرف ہے جبکہ زلزلے کی گہرائی 50 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی ہے۔

حالیہ زلزلے کے بعد پہلے سونامی وارننگ جاری کردی گئی تھی تاہم بعد میں وارننگ واپس لے لی گئی اور جاپانی حکام نے سونامی وارننگ کی تردید کردی۔

واضح رہے کہ 2011 میں آنے والے زلزلے کی وجہ سے ٹوکیو میں سونامی آگیا تھا جس کی وجہ سے بہت سے مالی نقصان کے علاوہ بڑے پیمانے پر جانی نقصان بھی ہوا تھا اور 15 ہزار لوگ لقمہ اجل بن گئے تھے۔

مزید : بین الاقوامی