ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی، جاپان، چین، ہانگ کانگ، پاکستان میں کروڑوں ڈالر ڈوب گئے

ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی، جاپان، چین، ہانگ کانگ، پاکستان میں ...
ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی، جاپان، چین، ہانگ کانگ، پاکستان میں کروڑوں ڈالر ڈوب گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سنگاپور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں جمعرات کے روز کاروباری دن کے آغاز پر شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے جس کی وجہ سے سرمایہ داروں کا اربوں کا نقصان ہوگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ کمی جاپان کی سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ کی گئی ہے ۔ جاپان کی سٹاک مارکیٹ میں 4 فیصد کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے سرمایہ داروں کے کروڑوں ڈالر ڈوب گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ہانگ کانگ کی سٹاک مارکیٹ میں 2 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے اور پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی 2 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ چین کی سٹاک مارکیٹ میں ایک فیصد کمی آئی ہے جس کی وجہ سے ایشیا میں شدید مالی بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔کراچی، لاہور اور اسلام آباد سٹاک ایکسچینج کو ختم کرکے بنائی گئی پاکستان سٹاک ایکسچینج اپنے آغاز پر ہی مشکلات کا شکار ہے اور مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ پی ایس ای 100 انڈیکس جمعرات کے آغاز پر 31730 کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ جس کی وجہ سے سرمایہ داروں کو شدید دھچکا لگا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے پورے پاکستان کی سٹاک مارکیٹوں کو ختم کرکے مشترکہ طور پر اسلام آباد میں سٹاک ایکسچینج بنائی گئی تھی جس کا مقصد سرمایہ کاروں کو ایک چھت کے نیچے تمام سہولیات بہم پہنچانا تھا۔

مزید : بزنس