دیار باقر میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خود کش حملہ، 5 افراد جاں بحق، 36 زخمی ، جوابی کارروائی میں 8 حملہ آور مارے گئے

دیار باقر میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خود کش حملہ، 5 افراد جاں بحق، 36 زخمی ، جوابی ...
دیار باقر میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خود کش حملہ، 5 افراد جاں بحق، 36 زخمی ، جوابی کارروائی میں 8 حملہ آور مارے گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے جنوب مشرقی علاقے دیار باقر میں حملہ آور نے بارود سے بھری کار پولیس ہیڈ کوارٹر سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 36 زخمی ہوگئے ، جوابی کارروائی میں 8 حملہ آور مارے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی دیار باقر کے پولیس ہیڈ کوارٹر سے ٹکرادی جس سے زوردار دھماکہ ہوا اور ہیڈ کوارٹر کی عمارت منہدم ہوگئی۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ارد گرد کی عمارتوں کو بھی کافی نقصان پہنچا۔ خود کش حملے کے بعد حملہ آوروں کے ایک گروہ نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔ دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 36 زخمی ہوگئے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی طرف سے جوابی کارروائی میں 8 حملہ آور مارے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرد باغیوں کی طرف سے کیا گیا۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں