نیشنل جیل سروس کے ڈپٹی چیف نے 50کلومیٹر سڑک چرا لی

نیشنل جیل سروس کے ڈپٹی چیف نے 50کلومیٹر سڑک چرا لی

ماسکو (ویب ڈیسک)بدلتے وقت کیساتھ چوروں نے نہ صرف اپنا انداز بدلا ہے بلکہ اب وہ نت نئی چیزیں بھی چرانے لگے ہیں، روس میں ایسا ہی ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں نیشنل جیل سروس کے ڈپٹی چیف نے 50 کلومیٹر سڑک چرا لی۔ پولیس کے مطابق سڑکوں کی تعمیر میں کنکریٹ کی خاص قسم کی سلیب استعمال ہوتی ہے۔روس کے جنوب میں واقع ‘کومی ریجن ’کے جیل سروس کے سربراہ الیگزینڈر پروٹوپوف نے 50کلومیٹر تک بچھائی گئی ان سلیبوں کو چرا لیا۔تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق 7ہزار سلیبوں سے بنی یہ سڑک ایک ہی سال میں خراب ہو جانے کی اطلاعات ملیں تو اس کی تحقیقات کی گئی جس کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ الیگزینڈر سلیبوں کی چوری میں ملوث ہے۔الیگزینڈر جو کہ روسی نیشنل جیل سروس کے ڈپٹی چیف کے طور پر کام کر رہاہے ، پر الزامات ثابت ہوگئے تو 10سال کیلئے جیل بھجوایا جا سکتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...