ڈیزی شاہ سلمان خان اور لیولیا میں جھگڑوں کی وجہ بن گئیں

ڈیزی شاہ سلمان خان اور لیولیا میں جھگڑوں کی وجہ بن گئیں
ڈیزی شاہ سلمان خان اور لیولیا میں جھگڑوں کی وجہ بن گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان اور انکی محبوبہ لیو لیا ونترکے معاشقے کی خبریں آجکل شہ سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہیں تاہم دونوں کی محبت میں بالی ووڈ حسینہ ڈیزی شاہ کی وجہ سے دراڑ پڑ چکی ہے۔ایک بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں رومانیہ کی حسینہ لیولیا اور سلمان خان کے درمیان ڈیزی شاہ کی وجہ سے شدید جھڑپ ہو چکی ہے۔علاوہ ازیں سلمان خان آجکل لیولیا کی کسی بھی بات کی طرف زیادہ دھیان دیتے بھی نظر نہیں آرہے۔ لیولیا کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے ڈیزی شاہ کی سلمان خان کے ساتھ بڑھتی ہوئی قربت کے پیش نظر انہیں کھر ی کھری سنائیں جس کی وجہ سے سلمان خان ان پر برہم ہو گئے۔واضح رہے کہ اداکارہ ڈیزی شاہ متعدد بار میڈیا کے سامنے اعتراف کر چکی ہیں کہ انکے سپر سٹار کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور وہ ہر کام ان کے مشورے سے ہی کرتی ہیں۔ڈیزی شاہ سلمان خان کیساتھ فلم جے ہو میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں ، انہیں سلمان خان نے ہی انڈسٹری میں متعارف کرایا تھا۔

مزید :

تفریح -