بپاشا باسو شادی شدہ کرن سنگھ گروور کے عشق میں مبتلا

بپاشا باسو شادی شدہ کرن سنگھ گروور کے عشق میں مبتلا
 بپاشا باسو شادی شدہ کرن سنگھ گروور کے عشق میں مبتلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آن لائن)بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ بپاشا باسو اپنے حالیہ بوائے فرینڈ اداکار کرن سنگھ گروور کے عشق میں مبتلا ہو گئیں۔ اداکارہ بپاشا تو تاحال غیر شادی شدہ ہیں تاہم کرن سنگھ گروور شادی شدہ ہیں ،دونوں کی شادی کے درمیان سب سے بڑی رکاوٹ ہی کرن کی گزشتہ شادی بنی ہوئی ہے۔ کرن سنگھ گروور ماضی میں دو مرتبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو چکے ہیں اگرچہ ان کی موجودہ اہلیہ اداکارہ جینیفر ونگٹ دسمبر 2014 سے ان کے ساتھ رہائش پذیر نہیں ہیں لیکن جوڑے میں تاحال طلاق نہیں ہوئی۔ دوسری جانب جینیفر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ انہوں نے کرن سے طلاق کے بدلے بھاری رقم کا مطالبہ کیا ہے ، انکا کہنا تھا کہ وہ نئے سال میں مزید محنت سے اپنا کام کریں گی جبکہ کرن کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتی ہوں۔ادھر مالدیپ میں چھٹیاں گزارنے میں مصروف کرن اوربپاشا نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر مداحوں کیساتھ شئیر کی ہیں۔

مزید :

تفریح -